مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے امور خارجہ فناکوشی تاکھیرو نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فناکوشی تاکھیرو نے ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے مزید فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل میں مدد کے لئے مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر جاپان کے ساتھ مشاورت کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے شام اور خطے میں استحکام اور پائیدار امن کے بارے میں دونوں ممالک کے مشترکہ خدشات کی روشنی میں ان مشاورتوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ